پریار داسن مشہور ٹمل اسکالر نے اسلام قبول کرلیا

پریار داسن نے اسلام قبول کرلیا


مشہور ٹمل اسکالر پریار داسن نے اسلام قبول کرلیا

مشہور اسکالر، شاعر اور ادیب پریار داسن نے اسلام قبول کرلیا۔ یہ اس دہائی کو سب سے پیاری خبر ہے۔ کیونکہ پریار داسن جیسی شِخصیت کا اسلام قبول کرلینا کوئی معمولی خبر نہیں۔ اب وہ پروفیسر عبداللہ کہلائیں گے اور عرب نیوز کے مطابق وہ اللہ کی طرف سے اس نعمت کے عطا ہونے پر سب سے پہلے عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
جمعہ کے دن عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف اسلام ہی دنیا کا ایک ایسا مذہب ہے جو ایک ایسی کتاب کو مانتا ہے جو براہ راست خدا کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔
پریار داسن نے تقریبا 18 سال قبل وانمباڑی کے ایک عید ملن پروگرام میں حصہ لیا تھا جسے جماعت اسلامی ہند وانمباڑی شاخہ نے منعقد کیا تھا۔ اس اعتبار سے گویا پریار داسن کا اسلام سے تعلق اس سے پہلے ہی تھا۔ پریار داسن نے مخلتف مذاہب کا تقابلی مطالعہ کیا ہے اور وہ دنیا کے تقریبا ہر مذہب کے تعلق سے معلومات رکھتے ہیں۔ ہندوستان میں وہ دہریہ کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ لیکن جب سے وہ اسلام سے متعارف ہوئے دھیرے دھیرے انکے خیالات میں تبدیلی آنے لگی اور بالآخر وہ حق کو پہنچاننے میں کامیاب ہوگئے اور بڑھ کر اپنے آپ کو اسلام کی آغوش میں دے دیا۔
ڈاکٹر پریارداسن جو کہ اب پروفیسر عبداللہ ہیں، لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے وزیٹنگ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے ایک مشہور ٹمل فلم میں کام بھی کیا ہے جس نے حکومت ہند سے نیشنل ایوراڈ حاصل کیا تھا۔
پروفیسر عبداللہ ہفتہ کے دن عمرہ کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

تبصرے