اہم خبریں
MUMBAI: A man allegedly murdered his live-in-partner in thei ..
اپنی معشوقہ کا بے رحمی سے قتل کرکے بیڈ کے باکس میں چھپا دیا
ممبئی کے ایک علاقہ میں ایک آدمی نے اپنے فلیٹ میں اپنی معشوقہ کا بے رحمی سے قتل کرکے اس کی لاش کو بیڈ کے نیچے باکس کے اندر چھپا دیا اور خود فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے اسے ایک ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے
گرفتار کرلیا ہے۔
یہ واردات نلاس پورہ میں پیش آئی ہے۔ دراصل یہ جوڑا اس فلیٹ میں کرایہ پر اپنے آپ کو میاں بیوی بتا کر رہتا تھا۔ حالانکہ دونوں میاں بیوی نہیں تھے بلکہ بغیر شادی کئے ایک ساتھ رہتے تھے۔لڑکی ایک نرس تھی جس کا نام میگا توروی بتایا جاتا ہے۔ اس کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ تھی۔ مرد کا نام ہردک شاہ بتایا جاتا ہے، جس کی عمر بتیس سال ہے۔ اس کو پولیس نے نگاڈا ریلوے جنکشن، مدھیہ پردیش سے منگل کی صبح گرفتار کرلیا اور بدھ کے دن نلاس پوری پولیس اسٹیشن میں قید کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سنجیوٹھاکر کو میگا کی آنٹی کا جو کرناٹک میں رہتی ہیں فون آیا کہ اسے ہردک نے فون کرکے یہ بتایا ہے کہ اس نے میگا کو قتل کردیا ہے اور وہ خود بھی خود کشی کرنے والا ہے۔ اس کے بعد ٹھاکر جب فلیٹ پہنچا تو اس نے فلیٹ کو بند پایا۔ ہردک کا فون بھی بند آرہا تھا اور فلیٹ سے ۔گندی بو آرہی تھی۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہاں ایک بیڈ کے نیچے میگا کی لاش ملی۔
ایجنٹ سنجیو ٹھاکر کے مطابق ہردک نے بیس دن قبل یہ فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا تھا اور یہ بتایا تھا کہ وہ اور
میگا میاں بیوی ہیں۔ اگریمنٹ میں بھی یہی لکھا گیا تھا۔
ہردک سے پوچھ تاچھ پر معلوم ہوا کہ ہردک بے روزگار تھا جبکہ میگا ایک نرس کی حیثیت سے کام کررہی تھی۔ ان دونوں کے درمیان پیسوں کے معاملہ کو لے کر جھگڑا ہوتا تھا۔ ہردک نے بتایا کہ اس دن میگا اور اس کے درمیان بہت زیادہ لڑائی ہوئی اور اس نے غصہ میں اس کا قتل کردیا۔ قتل کے بعد اس نے لاش کو بیڈ کے اسٹوریج باکس میں چھپا دیا تھا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں